درخواست لکھنے کے لئے مندرجہ ذیل قواعد کو ملحوظ رکھنا لازمی ہے
- پہلی سطر میں آفیسر کا عہدہ اور پتہ لکھنا ضروری ہے
- دوسری سطر کے درمیان میں "جنابِ عالی" لکھا جاتا ہے
- تیسری سطر میں دو تین الفاظ کی جگہ چھوڑ کرمودبانہ انداز میں مقصد تحریر کیجئے جیسے کہ "گذارش ہے کہ" مودبانہ التماس ہے کہ " نیائت ادب سے گذارش ہے کہ" گذارش بحضوریہ ہے کہ"
- درخواست مختصر اور سادہ آسان الفاظ میں لکھیےجس آفسرکولکھیے اس کے عہدے کا پورا پورا احترام رکھیں
- درخواست کے خاتمے پرکوئی دعائیہ جملہ یامودبانہ الفاظ ضرور لکھنے چاہیے مثلاََ زیادہ آداب ، شکریہ، شکرگذاررہوں گا، ممنوں ہوں گا/ہوں گی
- درخواست کے آخر پردوسطروں کے برابر جگہ چھوڑ کر درمیاں الفاظ میں "العارض" یا درخواست گذار " لکھیےاور پھر اس کے نیچے اپنا نام اورپتہ ضرور لکھیے
اپنے ہیڈماسٹر یا اپنے پرنسپل کے نام اپنی ڈسچارج سرٹیفیکٹ اجراء کرنے کے لئے ایک درخواست لکھیے
بخدمت جناب ہیڈ ماسٹر صاحب گورنمنٹ ہائی اسکول ا،ب،ج
جناب عالی!
گزارش بخدمت یہ ہے کہ میں آپ صاحب کا دھیان اس جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ میرے والد صاحب کاتبادلہ ضلع اننت ناگ سے بارہ مولہ ہوگیا ہے جس کی بنا پر میرے باپ نے یہ فاصلہ کیا ہے کہ وہ ہمیں بھی اپنے ساتھ لے جائے گا
اسلئے جنابِ والا سے التماس کی جاتی ہے کہ میرے حق میں میری اسکول ڈسچارچ سرٹیفیکٹ اجراء کی جائے تاکہ میں اُس دوسرے ضلع میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکوں۔اسکول ھذا کی میں نے ساری فیں ادا کی ہے
شکریہ
مورخہ27.02.2020
عرضی نیازمند
ا ب ج
رول نمبر 11
0 تبصرے