GALIB KI GAZAL GOYEE, مرزا اسداللہ خان غالب غزل کی گوئی

 مرزا اسداللہ خان غالب کی غزل گوئی
غزل نمبر ایک (1)
ابن مریم ہوا کرے کوئی
میرے دُکھ کی دوا کرے کوئی
ابن مریم: حضرت مریم رضی اللہ عنھا کا بیٹا یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام
تشریح :
یہ شعر غالب کی ایک غز ل سے نکالاگیا ہے اس مطلع والے شعر میں شاعرتلمیح کا اظہا ر کرتے ہوئے تمنا کرتےہیں کہ کاش! اس وقت دنیا میں بھی کوئی حضرت عیسیٰ علیہ السلام جیسا پیغمبر صاحبِ کرامات پیدا ہوجائے تا کہ میں اُس کے پاس اپنے دُکھوں کا مداوا کرسکتا کیوں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ نے مردوں کو زندہ کرنے اوربیمار لوگوں کو شفا دینے کا معجزہ عطاکیا تھا
بک رہا ہوں جنوں میں کیاکیا کچھ
کچھ نہ سمجھے خداکرےکوئی
تشریح:
اس شعر میں مرزاغالبؔ اپنے عشق و اپنےکلام کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں کہ میں عشق کی وجہ سے اپنی زبان سے و قلم سےایسا کلام بیان کرتا ہوں جسے عام لوگ سمجھنے سے قا صر رہتے ہیں اللہ سے دُعا ہے کہ آگےبھی ایسا ہی چلتا رہے میری زبان و کلام کا اصل مقصد کسی کی سمجھ میں نہ آئے
نہ سنو گر بُرا کہے کوئی
نہ کہو گر بُرا کرے کوئی
تشریح :
یہ شعر غالبؔ کی ایک غزل سے نکالا گیا ہے اس شعر میں شاعر ایک نصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں کہ دنیا اچھے و برے دونوں قسم کے لوگوں کی مسکن ہے کوئی جب آپ کی اچھائی وبُرائی بیان کرے تو دونوں صورتوں میں آپ کو چاہیے ایک بااخلاق انسان کی طرح اپنا برتاوکا ثبوت دے یہی سب سے بڑی بات ہے
روک لو گرغلط چلے کوئی
بخش دو گر خطا کرےکوئی
تشریح :
یہ شعر غالبؔ کی ایک عمدہ غزل کا شعر ہے اس شعر میں شاعر اپنے اندر اشرف المخلوقات کی صفتیں پیدا کرنے کی تلقین کرتا ہے کہ اگر کبھی کسی بندگانِ خدا سے کوئی غلطی سرزد ہوجائےتو اُسے پیارومحبت کےساتھ سمجھاؤاُسے راہِ راستہ پر لاؤں اس کی غلطی کومعاف کرکےدرگذر کروں یہی ایک صا لح انسان کی نشانی ہے
کون ہے جو نہیں ہے حاجت مند
کس کی حاجت روا کرے کوئی
تشریح :
یہ شعر غالبؔ کی ایک غزل سے نکالا گیا ہے اور یہ شعر ہماری درسی کتاب" بہارستانِ اردو" اردو کی دسویں کتاب کےحصہ نظم میں شامل ہے اس شعر میں شاعر ایک حقیقت کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ یہ دنیا مسیب الاسباب کی جگہ ہے یہاں ہر کام کوکرنےکےلئے کوئی سبب یا اسباب ہونےچاہئےتب جاکے کوئی کام نکلتا ہے غرض یہاں ہر انسان دوسرے انسان کا سبب اور حاجت مند ہے
کیا کیا خضر نے سکندر سے 
اب کسےرہنما کرے کوئی
تشریح :یہ شعر غالبؔ کی ایک غزل سے نکالا گیا ہے اس شعر میں شاعر تلمیح کا اظہار کرتے ہوئے فرماتےہیں کہ حضرت خضرعلیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے یہ معجزہ عطا فرمایا تھا کہ اسنےآبِ حیا ت نوش کرکے حیاتِ جاوِ داں کا شرف حاصل کیاتھا دوسری طرف بادشاہ سکندراسی کا مرید بن گیا تھا مگر افسوس بادشاہ ِسکندر وہ علم و ہنر پانے میں کامیاب نہ ہوسکا جسے اُسےبھی حیاتِ جاوِدان کا شرف حاصل ہوتا ہےاب دنیا میں کیا باقی رہا جس کوایک انسان اپنا رہنما بناکر حیات جاوداں کا شرف حاصل کرپاتا اب ایسا ممکن نہ رہا
جب توقع ہی اُٹھ گئی غالبؔ
کیوں کسی کاگلہ کرے کوئی
تشریح :یہ شعر غالبؔ کی ایک غزل کا مقطع والاشعر ہے اس شاعرمیں شاعر فرماتےہیں کہ اس دنیا میں کبھی بھی کسی کا اعتبار نہیں رکھنا چائیے کیوں کہ نہ جانے کب کس کا دل بدل جائے اس لئے بہتر یہی ہے کہ کسی پر حد سے زیادہ بھروسہ واعتماد نہیں رکھنا چاہیے تاکہ زندگی میں یہ نوبت کبھی نہ آئے کہ شکوہ شکائت کا موحول گرم ہوجائے

غزل نمبر 2

کوئی امید برنہیں آتی
کوئی صورت نظر نہیں آتی
تشریح :
اس مطلع والے شعرمیں غالبؔ ارشاد فرماتے ہیں کہ مجھے زندگی میں صرف ناامیدوں کاسامنا کرنا پڑا۔اور آگےکی زندگی میں کوئی ایسا طریقہ یا راہ نظر نہیں آتی کہ جس سے میری تمنائیں و آرزوئیں پوری ہوجائیں گی
موت کا ایک دن مُعین ہے
نیند کیوں رات بھر نہیں آتی
تشریح:
غالب ؔ اس شعر میں فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے زندگی اورموت کو پیدا فرمادیا ہے ہر چیز کا اپنا مقر ر وقت ہے موت کا بھی ایک ساعت مقرر ہے اور یہ اپنے مقرر وقت پر ہی آئےگی انسان کو رات کا آرام اچھی طرح سے کرنا چاہئے اس فکر میں اپنی راتوں کی نیدیں خراب نہیں کرنی چاہئے
آگے آتی تھی حالِ دل پہ ہنسی
اب کسی بات پرنہیں آتی
تشریح:اس شعر میں غالبؔ فرماتے ہیں کہ پہلے پہل مجھے بہت ہنسی آتی تھی میں مست مدہوش رہتا تھا کسی چیز کی کوئی فکر نہیں رہتی اب دنیاکے راز مجھ پرکھل گئے میں حقیقت سے واقف ہوگیا اب ہم نے ہنسی مذاق کرنا چھور دیا ہے
مرتے ہیں آرزو میں مرنے کی
موت آتی ہے پرنہیں آتی
تشریح:
یہ شعر مرزاغالبؔ کا ہے اس شعرمیں شاعر فرماتےہیں کہ مجھ پر دنیا کے اتنے ستم پڑے ہیں کہ اب میں مرنے کی تمنا کرتا ہوں مگر میری تمنا پوری نہیں ہوتی ہےغرض دنیا کے مصیبتوں نے مجھے نیم موت کی حالت میں ڈال دیامگر ہائے افسوس حقیقی موت مجھ سے اب بھی دور ہے
کعبہ کس منہ سے جاؤں گےغالب ؔ
شرم تم مگرنہیں آتی
تشریح:
غالب ؔ اس مطلع والے شعر میں ارشاد فرماتے ہیں کہ ہر مسلمان کی دلی تمنا ہوتی ہے کہ وہ ایک بار اللہ کے گھر کی زیارت کرے اس کے لئے ایک مسلمان گناہوں سے دور رہتا ہے مگر غالب یہاں نیستی دکھاکر کہتے ہیں تو کس منہ کے ساتھ اللہ کے گھر کی زیارت کو جائے گا تو خود کو گناہوں سے دورنہیں رکھتا ہےکیا تجھے کعبہ جاکے شر م نہیں آئے گی
یا
تشریح: غالبؔ اس شعر میں فرماتے ہیں کہ اے غالب کیا تو ایسے ہی گناہوں کے بوجھ تلے خانہ کعبہ کی زیارت کو جائے گا کیا تمہیں وہاں اللہ کے گھر جاکے شرم نہیں آئی گی مگر اے غالب تجھے شرم کیوں اور کیسے آئی گی کیوں کہ تجھ میں شرم نام کی چیز ہی نہیں ہے
3۔۔۔۔سوالات
٭ غالبؔ حالات زندگی اور غزل گوئی پر مختصر نوٹ لکھیے
 

حالاتِ زندگی:
شہنشائے سخن مرزاغالب ؔ کا اصلی نام اسداللہ بیگ خان تھا آ پ کا تخلص پہلے اسدتھاپھرمستقل طور پر غالبؔ رکھ لیا۔ باپ کا نام عبداللہ بیگ تھاآ پ کی پیدائش آگرہ میں27 دسمبر1797ء کوہوئی ابھی صرف پانچ سال کے ہوئے تھے کہ والد ایک معرکہ میں مارے گئے چچا نصر اللہ بیگ نے کفالت کی ذمہ داری سنبھالی ۔آٹھ برس کے ہوئے تھے چچا بھی اللہ کو پیارے ہوگئے 13 سال کی عمرمیں یعنی 1810 ء میں آپ کی شادی امراو بیگم سے طے ہوپائی ۔شادی کے بعد آگرہ کو ہمیشہ کے لئے الوداع کہہ کرچھوڑنا پڑا۔مستقل سکونت دہلی میں اختیا رکی دہلی میں شاہی دربار میں ملازمت حاصل کی بہادرشاہ ظفر نے نجم الدولہ دبیر الملک نظام جنگ کا خطاب عطا کیا بالآخریہی دہلی میں آپ کا انتقال 15 فروری 1869 ء میں ہوا
غزل گوئی:
غالب فارسی و اردو کے بہت بڑے شاعر تھے مگر جس زبان میں غالب کا نام چمکنے لگا وہ زبان اردو ہےاردو نثر کے علاوہ غالب نے اردو غزل کو بام عروج تک پہنچادیا غالب نے غزل میں نئے تجربے کئے غزل میں استفہام، آپ کی ہی دین ہےآپ کے کلام میں مضامین کی ندرت،خیال کی بلندی،فلسفہ ،اخلاق ،انسان دوستی کا سبق جابجا ملتا ہے بقول آل احمد سرور" غالب سے پہلے شاعری دل والوں کی دنیا تھی غالب نے اسے نیا ذہن دیا"غالب کی تصانیف میں اردو ئے معلی،عود ہندی، قاطع برہان وغیرہ قابل ذکر ہیں
٭شاعر کا حوالہ دیکر ان اشعار کی وضاحت کریں
(1)نہ سنو گر بُرا کہے کوئی
نہ کہو گر بُرا کرے کوئی
تشریح :
یہ شعر غالبؔ کی ایک غزل سے نکالا گیا ہے اس شعر میں شاعر ایک نصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں کہ دنیا اچھے و برے دونوں قسم کے لوگوں کی مسکن ہے کوئی جب آپ کی اچھائی وبُرائی بیان کرے تو دونوں صورتوں میں آپ کو چاہیے ایک بااخلاق انسان کی طرح اپنا برتاوکا ثبوت دے یہی سب سے بڑی بات ہے
(2)
روک لو گرغلط چلے کوئی 
بخش دو گر خطا کرےکوئی
تشریح :یہ شعر غالبؔ کی ایک غزل سے نکالا گیا ہے اس شعر میں شاعر تلمیح کا اظہار کرتے ہوئے فرماتےہیں کہ حضرت خضرعلیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے یہ معجزہ عطا فرمایا تھا کہ اسنےآبِ حیا ت نوش کرکے حیاتِ جاوِ داں کا شرف حاصل کیاتھا دوسری طرف بادشاہ سکندر اسی کا مرید بن گیا تھا مگر افسوس بادشاہ ِسکندر وہ علم و ہنر پانے میں کامیاب نہ ہوسکا جسے اُسےبھی حیاتِ جاوِدان کا شرف حاصل ہوتا ہےاب دنیا میں کیا باقی رہا جس کوایک انسان اپنا رہنما بناکر حیات جاوداں کا شرف حاصل کرپاتا اب ایسا ممکن نہ رہا
4۔ غزل نمبر دو کے قافیے اپنی نوٹ بک پر لکھیے 
 جواب: بر ، نظر ،بھر، غزل نمبر دو کے قافیہ ہیں
5۔مصرع جوڑ کر شعرمکمل کریں
کون ہے جو نہیں ہے حاجت مند  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میرے دُکھ کی دوا کرے کوئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب کسے رہنما کرے کوئی
کعبہ کس منہ سے جاؤں گے غالبؔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب:
  1. کون ہے جو نہیں ہے حاجت مند ..کس کی حاجت روا کرے کوئی 
  2. ابن مریم ہوا کرے کوئی..میرے دُکھ کی دوا کرے کوئی
  3. کیا کیا خضر نے سکندر سے...اب کسے رہنما کرے کوئی
  4. کعبہ کس منہ سے جاؤں گے غالبؔ ....شرم تم کو مگر نہیں آتی
6۔ وضاحت کریں
کیا کیاخضر نے سکندر سے
اب کسے رہنما کرے کوئی
تشریح :
یہ شعر غالبؔ کی ایک غزل سے نکالا گیا ہے اس شعر میں شاعر تلمیح کا اظہار کرتے ہوئے فرماتےہیں کہ حضرت خضرعلیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے یہ معجزہ عطا فرمایا تھا کہ اسنےآبِ حیا ت نوش کرکے حیاتِ جاوِ داں کا شرف حاصل کیاتھا دوسری طرف بادشاہ سکندراسی کا مرید بن گیا تھا مگر افسوس بادشاہ ِسکندر وہ  علم و ہنر پانے میں کامیاب نہ ہوسکا جسے اُسےبھی حیاتِ جاوِدان کا شرف حاصل ہوتا ہےاب دنیا میں کیا باقی رہا جس کوایک انسان اپنا رہنما بناکر حیات جاوداں کا شرف حاصل کرپاتا اب ایسا ممکن نہ رہا
کعبہ کس منہ سے جاؤں گے غالبؔ
شرم تم کو مگر نہیں آتی
تشریح :
غالب ؔ اس مطلع والے شعر میں ارشاد فرماتے ہیں کہ ہر مسلمان کی دلی تمنا ہوتی ہے کہ وہ ایک بار اللہ کے گھر کی زیارت کرے اس کے لئے ایک مسلمان گناہوں سے دور رہتا ہے مگر غالب یہاں نیستی دکھاکر کہتے ہیں تو کس منہ کے ساتھ اللہ کے گھر کی زیارت کو جائے گا تو خود کو گناہوں سے دورنہیں رکھتا ہےکیا تجھے کعبہ جاکے شر م نہیں آئے گی
یا
تشریح: غالبؔ اس شعر میں فرماتے ہیں کہ اے غالب کیا تو ایسے ہی گناہوں کے بوجھ تلے خانہ کعبہ کی زیارت کو جائے گا کیا تمہیں وہاں اللہ کے گھر جاکے شرم نہیں آئی گی مگر اے غالب تجھے شرم کیوں اور کیسے آئی گی کیوں کہ تجھ میں شرم نام کی چیز ہی نہیں ہے







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے