خوشامد ۔Khoshamad
KHOSHAMAD خوشامد(سرسید احمد خان)
۔سوالات
(۱)خوشامد کو بدتر چیز کیوں کہا جاتا ہے؟
جواب:خوشامد کو بدترین چیز اسی لئے کہا جاتا ہے کیوں کہ اس سے ایک اچھے بھلے انسان کا، دل ودماغ،عادات واطواراورطبیعت بہت بُری طرح سےمتاثر ہوجاتی ہے ایک خوشامد پسند انسان خود کو دوسروں سے اعلیٰ اور باقیوں کو اپنے سے ادنیٰ سمجھ لیتا ہے
(۲)خوشامد ی میں کیا کیا عیب ہوتے ہیں؟
جواب:خوشامدی سے یوں تو ایک انسان کے اند ر ہر طرح کے عیب پیداہوتے ہیں جن میں چندعیب یوں درج کئے جاتے ہیں:
(ا) ایک انسان اپنی تعریفیں اور خود ستائی حدسے زیادہ سننا پسند کرتا ہے
(ب)دل خوشامدکی مہک بیماری میں مبتلا ہوجاتاہے
(ج)اوروں کو اپنے سے کمتر سمجھنے لگتا ہے وغیرہ؎
۳۔سرسید کے مضمون ”خوشامد“ کا خلاصہ لکھیے
جواب:”خوشامد“سرسید احمد خان کا ایک لکھا ہوا انشائیہ ہے اس انشائیہ میں سرسید احمد خان خوشامدکی بُرائیاں کو مختلف مثالوں کے ذریعے اُجاگر کرتا ہے انسان کے دل کو جو جسمانی وروحانی بیماری لگ جاتی ہے اُن میں سب سے زیادہ خطرناگ بیماری’خوشامد‘ کی بیماری کا اچھا لگنا ہوتا ہے اور جسے یہ بیماری لگ جاتی ہے اس کے دل ودماغ کو بری طر ح سے متاثرکردیتی ہے جب کسی کو ایک بار لگ جاتی ہے تو عمر بھراُس کا ساتھ نہیں چھوڑتی ہے جب ایک انسان اس مرض میں مبتلا ہو جاتا ہے تو وہ اپنی حیثیت و اپنا مقام کھو دیتا ہے اور وہ ہر طرف اپنی بڑائی دیکھنا چاہتا ہے مگر وہ اس کے اہل نہیں ہوتا ہے جس طرح دوسرے کے کپڑے ہمارے جسم پہ سجتے نہیں اُسی طرح خوشامد کااچھا لگنا ہو تاہے اسی طرح ایشیاء کے شاعر دوسروں کے ایسے بے جا خوشامد کر دیتے ہیں جن سے ان کی ذہنیت بگڑجاتی ہے اچھے اوصاف بیان کرنا عمدہ خوشبو بو کی مانند ہے الغرض خوشامد ایک بری چیز ہے اس سے ایک انسان کو بچنا چاہیے
۴۔ درج ذیل اقتباس کو پڑھ کر سوالات کے جوابات دیجیے
ناموری کی مثال نہائت عمدہ خوش بو کی ہے جب ہوشیاری اور سچائی سے ہماری واجب تعریف ہوتی ہے تو اس کا ویسا ہی اثر ہوتا ہے جیسے عمدہ خوش بو کا ہے مگر جب کسی کمزور دماغ میں زبردستی سے وہ خوش بو ٹھونس دی جاتی ہے تو ایک تیز بد بو کی طرح دماغ کو پریشان کر دیتی ہے فیاض آ د می کو بد نامی اور نیک نامی کا زیادہ خیال ہوتا ہے اور عالی ہمت طبیعت کو مناسب عزت اور تعریف سے ہی تقویت ہوتی ہے جیسے کہ غفلت اور حقارت سے پست ہمتی ہوتی ہے
(۱)فیاض آ د می کوکس چیز کا زیادہ خیال رہتا ہے؟
جواب:فیاض آدمی کو سب سے زیادہ اپنی بدنامی اور نیک نامی کا خیال رہتا ہے
(۲)عالی ہمت طبیعت کو کس چیز سے تقویت ملتی ہے؟
جواب:عا لی ہمت طبیعت کو مناسب عزت اور تعریف سے ہی تقویت ملتی ہے
(۳)پست ہمتی کا سبب کیا ہے؟
جواب: پست ہمتی کا سبب غفلت اور حقار ت ہے
۴۔ اوپر دیے گیے اقتناس میں سے ان لفظوں کے ہم معنی تلاش کیجیے
شہرت ، سخی ،طاقت ، نیچے ،موزوں ،لاپرواہی
جواب:
الفاظ ہم معنی الفاظ ہم معنی
شہرت ناموری سخی فیاض
طاقت تقویت نیچے پست
موزوں مناسب لاپرواہی غفلت
۵۔درج ذیل بالا اقتباس کا ما حصل اپنے الفاط میں لکھیے
یہ اقتباس ہماری درسی کتاب”بہارستانِ اردو“’اردو کی دسویں کتاب‘ حصہ نثر میں بعنوان ”خوشامد“ جو سرسید احمد کے قلم سے جنم پایا ہےسے لیا گیا ہے درجہ ذیل اقتباس کا ماحصل خلاصہ کچھ اسطرح سے ہیں
شہرت کی مثال اُس اعلیٰ خوش بو کی طرح ہے اور جب کوئی بندہ ہماری جائز تعریفیں سچائی کے ساتھ کرتا ہے تو یہ تعریفیں نہائت عمدہ خوشبو کی طرح اپنا اثر دکھاتی ہے جسے ایک انسان کا دل ودماغ معطر ہوجاتا ہے مگر دوسری طرف اگر کسی انسان کی وہ تعریفیں کی جائیں جن کا وہ حقدار نہ ہوگا اس سے اُس کا اندرون بگڑ جاتا ہے یہ ایسا ہی جیساکسی بیمار انسان کو عمدہ خوشبو بری لگتی ہے نیک انسان کو ہمیشہ اپنی عزت کا خیال رہتا ہے اور وہ بدنامی سے خوف کھاتاہے اور اُسے جائز تعریفات سے حوصلہ افزائی ملتی ہے بے عزتی اور جاہلہ پن سے کم ہمتی اور پستی حاصل ہوجاتی ہے
۶۔صحیح جواب چُن لیجئے
۱۔”خوشامد“ سے کیا مُراد ہے
خوشی ، خوش آنے والی چیز
دوسروں سے اپنی جھوٹی تعریفیں سُن کر خوش ہونا
جواب:دوسروں سے اپنی جھوٹی تعریفیں سُن کر خوش ہونا
۵۔انشائیہ کے لئے
۱۔ موضوعات مقرر ہوتے ہیں
۲۔ موضوع کی کوئی پاپندی نہیں
۳۔طنزومزاح کا عنصر لازمی ہے
جواب:۔ موضوع کی کوئی پاپندی نہیں
۶۔خوشا مد ایک بُری /اچھی/فائدہ مند چیز ہے
جواب:خوشامد ایک بُری چیز ہے
۷۔علی گڈھ کالج مولانا شبلی/مولانا ابوالکلام آزاد/سرسید احمد خان / نے قائم کیا تھا
جواب:علی گڈھ کالج سرسید احمد خان نے قائم کیا تھا
۸۔سرسید نے۔۔۔۔میں انتقال کیا
۱۔1898ء
1899ء
1898ء
جواب:۔سرسید نے۔۔1898ء میں انتقال کیا
۹۔افسانہ اور انشائیہ پر مختصر نوٹ لکھیے
جواب افسانہ: لفظ افسانہ ’فسوں‘ نے نکلا ہوا لفظ ہے جس کے معنی من گھڑت بات کے ہیں افسانہ بھی ناول کی طرح مغربی ادب کی دین ہے اردو میں شارٹ سٹوری((SHORT STORYکوافسانہ کہا گیا ہے افسانے سے مراد اُس نثری کہانی سے ہے جس میں کوئی واقعہ یا بہت چھوٹے واقعات منظم طریقے سے بیان کئے گئے ہوں کہ جن کی ابتدا ہو،ارتقاء ہو،خاتمہ ہو اور زندگی کی بصیرت میں اضافہ کریں
HG WELLمختصر افسانہ کے بارے میں یوں لکھتے ہیں ”قصے کی ایسی طوالت ہو۔جسے آدھہ گھنٹہ میں پڑھا جاسکے“
عالمی ادب کا پہلا افسانہ امریکہ کے ایک مصنف واشنگٹن ارون نے انیسویں صدی کے بالکل آغازمیں ”ا سکیچ بک“ لکھ کر اس کو بنیا د ڈالی اردو کا پہلا افسانہ ”دنیا کا سب سے انمول رتن“ پریم چند ر نے لکھایہ افسانہ”رسالہ زمانہ“کانپور میں شائع ہوااردو کے دوسرے مشہور افسانہ نگاروں میں سجاد حیدر،سعادت حسن منٹو، عصمت چغتائی، کرشن چندر وغیرہ قابلِ ذکر ہیں اردو کے مشہور ترین افسانوں میں کفن،سوتیلی ماں،بڑے گھر کی بیٹی،ٹھنڈا گوشت،دو ہاتھ وغیرہ قابل ذ کر ہیں
انشائیہ:
انشائیہ کی صنف اردو میں انگریزی سے آئی ہے انگریزی میں اسے ”ایسے“ (ESSAY) کہتے ہیں انشائیہ انشاہ سے نکلاہوا لفظ ہے جس کے معنی عبارت یا تحریر کے ہیں لیکن لغوی معنی میں جوبات دل سے پیدا ہوجائے انشائیہ کہلاتا ہے انشائیہ کی بنیادی شرط یہ ہے کہ اس کی کوئی شرط نہیں کو ئی اصول نہیں۔جو کچھ کہو اس طرح کہو کہ پڑھ کر جی خوش ہوجائے اور پڑھنے والے کے ذہن میں گدگد سی ہونے لگے
ڈاکٹرجانسن نے انشائیہ کے تعلق یہ بلیغ بات کہی ہے”it is a loose sally of mind“یہ انسانی دماغ کی ڈھیلی اور بے پرواہ قسم کی اُڑان ہے“
بقول ِڈاکٹر ویز آغا”انشائیہ کا خالق اس شخص کی طرح ہے جو دفتر کی چھٹی کے بعد اپنے گھر پہنچتا ہے چست وتنگ کپڑے اتار کرڈھیلے ڈھالے کپڑے پہن لیتا ہے اور ایک آرام دہ مونڈھے پر نیم دراز ہو کر حقے کی نے ہاتھ میں لیے انتہائی بشاشت اور مسرت سے اپنے احباب سے محو ِگفتگو ہوجاتا ہے“اردو ادب میں اس صنف کا آغاز کب اور کس کے ہاتھوں ہوا اس بارے میں اختلاف رائے پائی جاتی ہے البتہ ملا وجہی کی ”سب رس“ میں اس کی اولین جھلک نظر آتی ہے اردو میں جن انشائیہ نگاروں نے انشائیہ نگاری میں اپنا لوہا منوا ہے اُن میں مولانا محمد حسین آزادؔ، عبدالحلیم شررؔ،سرسید احمد خان،حسن نظامی،رشید احمد صدیقی وغیرہ قابلِ ذکر ہیں
۰۱۔گرامر
حروف جار: حروف جار وہ حروف ہیں جو اسم اور فعل کو آپس میں ملاتے ہیں مثلاََ پر،تک،اندر،باہروغیرہ
مجرور: جن اسموں اور فعلوں کے ساتھ حروف جارلگے ہوں انھیں مجرور کہتے ہیں مثلاََ دہلی،مسجد؛ گھر وغیرہ
مرکب جاری:وہ مرکب جو جار اور مجرور سے مل کر بنے مرکب جاری کہلاتا ہے مثلاََ بات سے، دہلی تک،دہلی میں، گھر سے، کتاب پر وغیرہ
ان مرکبات میں سے مرکب جاری تلاش کریں
کالا سانپ، دلی سے، سفیدگھوڑا، اسلم کی ٹوپی، میز، ٹھنڈا پانی، کولکتہ تک، سُرخ اونٹ، کتاب میں، آپ کے ساتھ،گلاب کا پھول،درخت پر؛ رشید کا بھائی
جواب:دلی سے، میز پر، کولکتہ تک، کتاب میں، درخت پر
سوال: سرسید احمد خان کی حالات زندگی اور ادبی خدمات پر روشنی ڈالئے؟
0 تبصرے